• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا اسمبلی، جلال خان کی ایک سگریٹ کی مبینہ ویڈیو وائرل 

پشاور (سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن مسلم لیگ (ن) جلال خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں انہیں اسمبلی اجلاس کے دوران اپنی نشست پر مبینہ طور پر ای سگریٹ (ویپ) استعمال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید بحث شروع ہو گئی ہے اور صارفین اسمبلی کے تقدس، اراکین کے طرزِ عمل اور ایوان کے قواعد و ضوابط پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔ بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ عوامی نمائندوں کو اسمبلی کے اندر ایسا طرزِ عمل اختیار کرنے سے گریز کرنا چاہیے جبکہ بعض صارفین اسے ذاتی عمل قرار دے رہے ہیں۔وائرل ویڈیو کے بعد سیاسی حلقوں میں بھی چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں، تاہم اس حوالے سے اسمبلی سیکرٹریٹ یا متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی جبکہ جلال خان کی جانب سے بھی تاحال کوئی وضاحت جاری نہیں کی گئی۔
پشاور سے مزید