پشاور(کرائمرپورٹر)پشاور کے علاقے متھر امیں دوماہ قبل دبئی سے آنے والے شہری کونامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ، 33سالہ عبدالرحمان موٹرسائیکل پر جارہا تھا جسے نامعلوم افراد نے نشانہ بنایاہے جبکہ پھندو میں بدفعلی سے منع کرنے پر شہری کو گولی ماردی گئی ہے۔ تھانہ متھرا پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے فضل رحمان ولد شمرو زنے بتایاکہ اسے اطلاع ملی کہ 33سالہ بھائی عبدالرحمان کو زورگڑھی کے علاقے میں کسی نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے، وہ جائے وقوعہ پر پہنچا تو بھائی کی قتل شدہ نعش پڑی تھی۔ فائرنگ سے مقتول کی موٹرسائیکل کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ مدعی نے پولیس کو بتایاکہ بھائی دبئی شارجہ میں محنت