• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واقعہ کربلا کا واحد مقصد اور فلسفمتین اسلام کو بچانا تھا، پیر حسان حسیب

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) پیر حسان حسیب الرحمن نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا کا واحد مقصد اور فلسفہ دین متین اسلام اور حضور نبی کریم ؐ کی شریعت مطہرہ کو بچانا تھا ۔سید الشہدا حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ و اہلِ بیتِ اطہار رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعیٰن نے عظیم قربانی پیش کر کے اسلام کو حیاتِ جاودانی بخشی اور حسینی ؓ مشن قیامت تک حق و صداقت کے علم برداروں کے لئے مشعلِ راہ رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے در بارِ عالیہ عید گاہ شریف میں حضور نبی کریم ؐ کے ماہانہ ارفع و اعلیٰ میلاد پاک بارہویں شریف کے موقع پرپیر نقیب الرحمن کی زیر صدارت حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اسلام آباد سے مزید