• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فری اسٹائل رَیپر غنی ٹائیگر لندن کے میوزک سرکل میں مقبول

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) فری اسٹائل رَیپر غنی ٹائیگر لندن کے میوزک سرکل میں مقبول، سال 2020ء میں پسرور میں ان کے والد کو قتل اور ان کے بھائی کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی فری اسٹائل رَیپر غنی ٹائیگر لندن میں اپنی بھرپور موجودگی کا احساس دلا رہے ہیں، جہاں وہ اپنے پرجوش پنجابی اور اردو رَیپ گانوں اور شاعری کے ذریعے مداحوں کے دلوں میں گھر کر رہے ہیں۔ تقریباً ایک سال قبل پاکستان سے لندن منتقل ہونے والے غنی ٹائیگر نے اپنے فری اسٹائل رَیپ کے ذریعے تیزی سے شہرت حاصل کی ہے، جس میں ان کا محور اکثر اہم سماجی اور سیاسی مسائل ہوتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید