کراچی( افضل ندیم ڈوگر)24گھنٹے کے دوران ملک بھر سے470پروازیں آپریٹ کی گئیں، 63منسوخ ہوئیں جبکہ ایئر لائنز کے انتظامی مسائل کی وجہ سے 91 پروازوں میں 1سے 21گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔ اسلام آباد کی سب سے زیادہ 32پروازوں میں 1 سے 8 گھنٹے تاخیر ہوئی 14 منسوخ کی گئی جبکہ 135 اپریٹ ہوئیں۔ کراچی 136 لاہور 113 ملتان 28 پشاور 24 سیالکوٹ 16 کوئٹہ 10 فیصل اباد اٹھ پروازیں اپریٹ ہوئیں کراچی 19 اسلام اباد 14 لاہور 21 منسوخ کی گئیں۔ کراچی 7 لاہور 16 پشاور 8 ملتان 14 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔