• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ایم سی افسران کا کے ڈی اے میں تبادلوں کا آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے ایم سی افسران کا کے ڈی اے میں تبادلوں کا آغاز، محکمہ بلدیات سندھ نے بلدیہ عظمی کراچی کے 19 گریڈ کے افسر رضا عباس رضوی کی خدمات ادارہ ترقیات کراچی کے حوالے کر د ی ہیں اورڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے کو ان کے گریڈ کے مطابق تعیناتی کی ہدایت کی ہے رضا عباس اس سے قبل مختلف ٹاوئنز میں ٹی ایم او،پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی ٹاؤن پروجیکٹ اور سرجانی ٹاؤن اسکیم، سینیئر ڈائریکٹر سی ایس اراور سینیئر ڈائریکٹر ایم یو سی ٹی سمیت اہم عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں امکان ہے ڈی جی کے ڈی اے جلد ان کے تجربے کے پیش نظر انہیں کوئی اہم پوسٹ دیں گےگزشتہ چند سالوں میں پہلی مرتبہ بلدیہ عظمیٰٰ کراچی سے کسی افسر کو ادارہ ترقیات کراچی میں بھیجا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید