کراچی( اسٹاف رپورٹر )سپر مارکیٹ میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ ساتھی ملزم کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کے مطابق تھانہ سپر مارکیٹ پولیس کا ندی کنارہ چونہ ڈپو سی ایریا لیاقت آباد میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ایک ملزم ہلاک اور ایک ملزم کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک ملزم فرار ہوگیا۔ہلاک ملزم کی شناخت نعمان یعقوب کے نام سے ہوئی۔ ہلاک ملزم نعمان کے قبضہ سے ایک پستول بمعہ 3 راونڈ، ایک موبائل فون اور نقد 500 روپے برآمد ہوئے۔