کراچی(نیوز ڈیسک)پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر، سینئر مزدور رہنما حبیب الدین جنیدی نے وفاقی کابینہ کی جانب سے امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں عالمی معیارات کے مطابق جبری مشقت کی تعریف شامل کرنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام پاکستان میں بین الاقوامی مزدور معیارات پر عملدرآمد کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔