• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھتہ نہ دینے پر مسلح ملزمان نے ہوٹل پر فائرنگ کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 9 میں مبینہ طور پر بھتہ نہ دینے پر مسلح ملزمان نے ہوٹل پر فائرنگ کردی،خوش قسمتی سے فائرنگ کے واقعے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ، فائرنگ سے قبل ملزمان کی سپر اسٹور میں لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے،تفصیلات کے مطابق اتحاد ٹاون تھانہ کی حدود میں بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 9 میں مبینہ طور پر بھتہ نہ دینے پر مسلح ملزمان نےہوٹل پر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آگئی، فوٹیج میں دو مسلح ملزمان کو فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جدید اسلحے سے لیس ملزمان نے ہوٹل پر اندھا دھند فائرنگ کی تاہم خوش قسمتی سےواقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا.فائرنگ کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید