• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نسلہ ٹاور فیصلے نے عدالتی نظام پر سنگین سوالات اٹھا دیے، منعم ظفر خان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) نسلہ ٹاور فیصلے نے عدالتی نظام پر سنگین سوالات اٹھا دیے، منعم ظفر خان،جن شہریوں کی زندگی بھر کی جمع پونجی اور املاک تباہ ہوئیں انہیں انصاف کون فراہم کرے گا؟عدالتی فیصلوں کے تضاد سے متاثرہ شہریوں کی بحالی کیلئے ریاست اقدام کرے، امیر جماعت اسلامی کراچی ،امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے نسلہ ٹاور کیس میں آئینی عدالت کے حالیہ فیصلے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پندرہ منزلہ نسلہ ٹاور گرا کر سیکڑوں افراد کو بے گھر کیا گیا، جبکہ اب آئینی عدالت نے سابقہ فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ منعم ظفر خان نے سوال اٹھایا کہ متاثرین کو جو مالی نقصان، ذہنی اذیت اور صدمہ پہنچا، کیا ریاست اس کا ازالہ کرے گی؟ انہوں نے کہا کہ نسلہ ٹاور کے حوالے سے ماضی اور حالیہ عدالتی فیصلے ہمارے عدالتی نظام اور نظامِ انصاف پر سوالیہ نشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک جج عمارت کو غیر قانونی قرار دے کر گرانے کا حکم دیتا ہے، جبکہ دوسرا جج سابقہ فیصلے کو اختیارات سے تجاوز قرار دے کر واپس لے لیتا ہے، جس سے عدالتی نظام پر سنگین سوالات جنم لیتے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ اس تمام عمل میں جن شہریوں کی زندگی بھر کی جمع پونجی اور املاک تباہ ہوئیں، انہیں انصاف کون فراہم کرے گا؟

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید