کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) نیوکراچی میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے چنگچی کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا،مقتول نے تقریباً 6 ماہ قبل محبت کی شادی کی تھی پانچ بھائیوں اور ایک بہن میں سب سے بڑا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تھانہ کی حدود خمیسو گوٹھ کمہارواڑہ سلام دین چوک بھائی بھائی مسجد کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے چنگچی رکشا کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا ، مقتول کی کی شناخت 25 سالہ ماجد رند ولد غلام مصطفیٰ رند کے نام سے کی گئی ، پولیس کے مطابق مقتول بھائی بھائی مسجد کے قریب کا رہائشی اور 5 بھائیوں اور ایک بہن میں سب سے بڑا تھا ، آبائی تعلق نواب شاہ قاضی احمد سے تھا ، مقتول نے تقریباً 6 ماہ قبل محبت کی شادی کی تھی ، مقتول چنگچی رکشا چلانے کا کام کرتا تھا ، واقعے کے وقت مقتول چنگچی رکشا میں سواریوں کو چانڈیو چوک سے سندھی ہوٹل کے جانب لے کر جا رہا تھا کہ موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان آئے اور اندھا دھند فائرنگ کر دی ، مقتول کو جسم کے مختلف حصوں میں 4 گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ، رشتہ داروں کے ابتدائی بیانات کے مطابق رشتے کے تنازعات میں متوفی کی دشمنی چل رہی تھی ۔