کراچی(اسٹاف رپورٹر)پانی چوری کے خلاف مؤثر قانونی کارروائی کے لئے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نےکراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کےپہلے خصوصی پولیس تھانے کا باضابطہ افتتاح کر دیا افتتاحی تقریب واٹر کارپوریشن کے ہیڈ آفس کارساز میں منعقد ہوئی اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی نے میئر کراچی کو خصوصی پولیس تھانے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ تھانہ تقریباً 12,500 مربع فٹ رقبے پر قائم کیا گیا ہے، جس میں 4,500 مربع فٹ پر مشتمل عمارت اور 8,000 مربع فٹ پارکنگ ایریا شامل ہے۔