• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان اور جمائمہ کا تاریخی برطانوی گھر برائے فروخت

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) برطانیہ کے علاقے رچمنڈ میں واقع وہ تاریخی گھر جہاں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان اپنی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان اور ان کی والدہ لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ کے ساتھ شادی کے دوران اور طلاق کے بعد کئی برسوں تک مقیم رہے، 2 کروڑ 50 لاکھ پاؤنڈز (25 ملین پاؤنڈز) کی طلب کردہ قیمت کے ساتھ مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ ’اورملی لاج‘ (Ormeley Lodge) کے نام سے معروف یہ 10 بیڈ رومز پر مشتمل الگ تھلگ پراپرٹی جنوب مغربی لندن کے علاقے رچمنڈ میں ’ہیم کامن‘ پر واقع ہے، جو رچمنڈ پارک کے قریب ہے۔ پراپرٹی کی تفصیلات کے مطابق، جارجین دورِ حکومت کے ابتدائی دنوں کا یہ گھر تقریباً 15814 مربع فٹ رقبے پر پھیلا ہوا ہے، جس میں سات باتھ رومز، باغات اور ایک کاٹیج (چھوٹا مکان) شامل ہے۔ یہ وہی پتہ ہے جہاں سے عمران خان نے تقریباً 2006 میں ملک کی تاریخ کے بدترین سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد جیو نیوز کی ’’پکار‘‘ مہم کے لیے باقاعدگی سے شوز اور پیغامات ریکارڈ کروائے تھے۔

اہم خبریں سے مزید