پشاور(این این آئی)محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے نومبر 2026 میں صوبے بھر میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے لیے گرینڈ ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق مہم کے تحت نومبر 2026 سے صوبے بھر میں ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ اس مہم کے دوران 9 سے 14 سال کی تمام اہل بچیوں کو ایچ پی وی ویکسین مفت لگائی جائے گی، جس کے لیے صوبے بھر میں 29 لاکھ بچیوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق، 16 لاکھ اسکول جانے والی بچیوں کو ان کے تعلیمی اداروں میں جبکہ 13 لاکھ اسکول سے باہر موجود بچیوں کو موبائل ٹیموں اور مراکز کے ذریعے ویکسین فراہم کی جائے گی۔ مہم کے کامیاب انعقاد کے لیے سیکرٹری صحت کی سربراہی میں صوبائی اسٹیئرنگ کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے۔ ڈی جی ہیلتھ نے والدین اور اساتذہ سے اپیل کی ہے کہ وہ بچیوں کی بروقت ویکسینیشن یقینی بنائیں۔