پشاور(این این آئی)سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے شہریوں کی سہولت کے لئے موبائل پر ای ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کی جدید ڈیجیٹل سروس متعارف کروا دی۔سٹی ٹریفک پولیس کے مطابقشہریوں کواب ڈرائیونگ لائسنس موبائل فون پر ہی دستیاب ہوگا۔ شہری ʼرابطہ ایپʼ کے ذریعے چند سیکنڈ میں اپنا ای ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں، جس کے لیے صرف شناختی کارڈ نمبر اور لائسنس نمبر درج کرنا ہوگا۔ یہ ای لائسنس ہر وقت موبائل میں محفوظ رہے گا اور قانونی طور پر بھی مکمل قابل قبول ہے۔ سی ٹی او ڈاکٹر زاہد اللہ کا کہنا ہے کہ اس سروس کے بعد اب شہریوں کو کاغذی لائسنس ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں بلکہ موبائل پر موجود ای لائسنس ہی کافی ہوگا۔