پشاور(لیڈی رپورٹر ) ایڈورڈز کالج کے انتظامی اختیارات چرچ کے حوالے کئےجائیں قانون دان معظم لاء ایسوسی ایٹ فرم کے چیئرمین اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما معظم بٹ نے ڈائیسسز آف پشاور کے جنرل سیکرٹری فادر شاہد یونس کے ہمراہ گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا اور گورنر فیصل کریم کنڈی کے درمیان ایڈورڈ کالج پشاور کے اختیارات کی عدالتی جنگ میں ایڈورڈ کالج اپنی کامیابی کی وہ ساکھ جس کی پوری دنیا میں مثالیں دی جا رہی تھیں وہ کھو چکا ہے جس کی وجہ سے کالج کا تعلیمی معیار گر چکا ہے طلبہ دوسرے کالجوں کو منتقل ہو رہے ہیں اور کالج کو چھوڑ رہے ہیں جبکہ ایڈورڈ کالج پشاور مالی طور پر بھی کولیپس ہو چکا ہے۔ کوئی پرنسپل یہاں ٹکنے کا نام نہیں لے رہا ،انہوں نے صوبائی حکومت سے اور گورنر فیصل کریم کنڈی سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی جنگ ختم کر کےایڈورڈ کالج کے تمام انتظامی اختیارات چرچ کے حوالے کریں تاکہ کالج کی کارکردگی بہتر ہو انہوں نے کہا کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن بھی ایڈورڈ کالج پشاور کی ساکھ کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرے۔