• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متھرا، قتل کامعمہ حل ،ممانی سے تعلق،بھانجے نے ماموں کومار دیا ،2 ملزمان گرفتار

پشاور(نیوز رپورٹر)پشاور کے علاقے متھرا میں اندھے قتل میں بھانجا مبینہ طو رپر ملوث نکلا جس نے ممانی کیساتھ تعلق کے باعث ماموں کو ابدی نیندسلا دیا ، پولیس نے مرکزی ملزم کو ساتھی سمیت قتل کردیا ۔ ایس پی ورسک محمد ارشد خان نے پریس کانفرنس کے دوران بتایاکہ فضل الرحمان نے متھرا پولیس کو 27 جون کو بھائی عبد الرحمن کے قتل کی رپورٹ کی، سی ڈی آر اور دیگر شواہد پر تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ واردات میں مقتول کا 20سالہ بھانجا فیصل ساکن چارپریزہ مبینہ طو ر پر ملوث ہے ،قتل کی سہولت کاری پر ملزم یوسف کو بھی گرفتار کرلیا گیا ۔انہوں نے بتایاکہ فیصل کا اپنی ممانی کےساتھ تعلق تھا اس لئے ماموں کوراستے سے ہٹانے کیلئے اسکی جان لی ۔پولیس کاکہناہے کہ ملزم مکینک ہے جبکہ ملزم یوسف سابقہ پولیس اہلکار ہے جسے 2026میں نوکری سے برخاست کردیا گیا تھا۔ ملزم نے سہولت کاری کرتے ہوئے فیصل کو پستول فراہم کیا اوروقوعہ کے روز عبدالرحمن کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ ملزم فیصل سے متعلق سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے، وہ مقتول ماموں کے جنازے اور تدفین میں بھی شریک رہا، جسد خاکی قبرتک اتاری اور جرم چھپانے کیلئے کچھ روز کیلئے تبلیغ پر بھی گیا تاکہ کسی کو اس پر شبہ نہ ہوتاہم موبائل فون پر رابطوں
پشاور سے مزید