پشاور (خصوصی نامہ نگار) ہزارہ ڈویژن موئے تھائی ایسوسی ایشن کے انتخابات ریجنل سپورٹس آفیسر ہزارہ ڈویژن سلیمان احمد، نمائندہ عامر محمود اور خیبر پختونخوا موئے تھائی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عنایت اللہ خان کی نگرانی میں مکمل ہوگئے، پاکستان موئے تھائی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل میاں ریحان حمید نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انتخابات میں ہزارہ ڈویژن کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے نمائندوں نے شرکت کرتے ہوئے آئندہ چار سال کے لئے نئی کابینہ کا انتخاب کیا۔ محمد خان سواتی کو چیئرمین، خالد خان کو صدر اور طاہر نقاش جدون کو سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔ دیگر عہدیداروں میں ڈینیل شہراز سینئر نائب صدر، عابد حسین نائب صدر اول، سید کمال حسین شاہ نائب صدر دوئم، احمد مختار نائب صدر سوئم، حشمت اللہ نائب صدر چہارم، ثانیہ نائب صدر خواتین اول، مہران نائب صدر دوئم، محمد عبداللہ جوائنٹ سیکرٹری اول، شجاعت منظور جوائنٹ سیکرٹری دوئم، احمد علی جوائنٹ سیکرٹری سوئم، خرم شہزاد جوائنٹ سیکرٹری چہارم، بلال سلیم جوائنٹ سیکرٹری پنجم، مریم جوائنٹ سیکرٹری خواتین اول، شازیہ جوائنٹ سیکرٹری فیمیل دوئم، رئیس احمد سیکرٹری فنانس، راشد حسین ایسوسی ایٹ سیکرٹری اول، عادل عمر ایسوسی ایٹ سیکرٹری دوئم اور اسلام ایسوسی ایٹ سیکرٹری سوئم شامل ہیں۔