• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملازمت پر بحال کرکے مالی مشکلات سے بچایا جائے، سبحان علی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ڈیرہ مراد جمالی کے رہائشی محکمہ اربن پلاننگ کے ملازم سبحان علی نے وزیراعلیٰ بلوچستان ،چیف سیکرٹری ، سیکرٹری اربن پلاننگ اور محکمہ کے دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ مجھے میری ملازمت پر بحال کیا جائے تاکہ مالی مشکلات نجات مل سکےیہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں اپنے بچوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ 15 سال محکمہ اربن پلاننگ میں اپنی ڈیوٹی انجام دیتا رہا2023 میں قبائلی دشمنی کی وجہ سے جان کو خطرہ کے باعث ڈیوٹی سے غیر حاضر رہا اس حوالے سے محکمے کے اعلیٰ حکام کو اپنی تمام مجبوری سے آگاہ کرنے کے باوجود بحالی کے احکامات جاری نہیں کئے گئے داد رسی کیلئے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ بھی گیا تنخواہ کی بندش کے باعث معاشی مسائل سے دوچار ہوکر رہ گیا ہوں انہوں نے مطالبہ کیا کہ مجھے میری ملازمت پر بحال کیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید