• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہدا زیارت کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے آج تین اضلاع میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)زیارت کے علاقے مانگی فیز تھری میں دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں اور دیگر شہداء کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے عوامی نیشنل پارٹی پشتون خوا ملی عوامی پارٹی جمعیت علمائے اسلام پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ پاکستان تحریک انصاف اور دیگر سیاسی و جمہوری جماعتوں کے زیرِ اہتمام 12 جولائی بروز اتوار کو قلعہ سیف اللہ پشین اور لورالائی میں احتجاجی مظاہرے منعقد کئے جائیں گے سیاسی جماعتوں کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ زیارت کے علاقے مانگی فیز تھری میں پیش آنے والا دہشت گردی کا واقعہ ایک انتہائی افسوسناک سانحہ ہے جس میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں۔ شہداء کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی، دہشت گردی کے خلاف عوامی ردِعمل کے اظہار اور علاقے میں امن و امان کے قیام کے مطالبے کے لیے یہ احتجاجی مظاہرے منعقد کیے جا رہے ہیں اعلامیے میں تمام جماعتوں کے کارکنوں عہدیداروں نوجوانوں طلبہ اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں احتجاجی مظاہروں میں شرکت کرکے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ قومی اور جمہوری مؤقف کو مضبوط بنائیں مشترکہ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ عوامی قوت اور سیاسی اتحاد کے ذریعے دہشت گردی بدامنی اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف بھرپور آواز بلند کی جائے گی اور شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اعلامیے میں تمام کارکنوں اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں شرکت کرکے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں۔
کوئٹہ سے مزید