• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی سی کے جوان محمد ادریس کو 23 مئی کو ملازمت سے فارغ کیا جا چکا، ترجمان پولیس

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)بلوچستان پولیس کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر بلوچستان کانسٹیبلری کےایس پی یو کے جوان محمد ادریس کے اپنی نوکری سے استعفیٰ دینے کی وائرل خبر کے حوالے سے ترجمان بلوچستان پولیس نے کہا ہے کہ اس میں کوئی صداقت نہیں ۔ مذکور کانسٹیبل غیر حاضری کا عادی ہے، اور کئی کئی دن بغیر منظور شدہ رخصت یا اطلاع کے غیر حاضر رہ چکا ہے ۔ اب بھی 23 مئی 2026 سے تاحال غیر حاضر ہے۔ بلوچستان کانسٹیبلری حسب ضابطہ اس کو حاضر باشی نوٹس جاری کر چکا ہے مگر تاحال مذکور نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ جس سے صاف ظاہر ہے کہ اسکو اپنی سرکاری نوکری اور ذمہ داری سے کوئی دلچسپی نہیں ۔ وہ جانتا ہےکہ اس کی اتفاقی اور حقی چھٹیاں اور مزید رعایت ختم ہونے کی صورت میں حسب ضابطہ اسے نوکری سے برخاست کیا جائے گا ۔ جس پر اس نے سوشل میڈیا کا سہارا لینے اور محکمہ پولیس بلوچستان کانسٹیبلری کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی ناکام سی کوشش کی ہے۔ اس سے قبل بھی وہ متعدد بار غیر حاضر رہ چکا ہے۔ جس کی پاداش میں اس کی 06 ماہ سروس بھی ضبط ہو چکی ہے۔ محمد ادریس 19 فروری 2025 کو بھرتی ہوا اور مختلف تاریخوں میں 36 یوم اور مورخہ 23 مئی سے تاحال مسلسل غیر حاضر ہے۔اتنی قلیل سروس میں زیادہ تر غیر حاضر رہنا محکمانہ قوانین کے منافی ہے جس کی بناء پر محمد ادریس کو 23 مئی 2026 سے ملازمت سے برخاست کیا جاچکا ہے ۔
کوئٹہ سے مزید