• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واپڈاہائیڈرویونین کی تقریب حلف برداری کل ہوگی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین(سی بی اے) بلوچستان کے صوبائی، زونل، ڈویژنل، سب ڈویژنل اور سب زونل عہدیداران کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں مرکزی جوائنٹ صدر وصوبائی چیئرمین محمد رمضان اچکزئی، صوبائی جوائنٹ سیکرٹری محمد یار علیزئی، فنانس سیکرٹری ملک افتخار احمد، مزوررہنماء سید آغا محمد سمیت زونل، ڈویژنل اورسب ڈویژنل عہدیداران کی کثیر تعداد نے شرکت کیاجلاس سے مرکزی جوائنٹ صدرو صوبائی چیئرمین محمدرمضان اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کیسکو کے تمام مزدوروں کو مبارکباد پیش کی کہ انہوں نے جون میں 16,16گھنٹے ڈیوٹی کرکے اور ہفتہ و اتوار کی چٹھی کیے بغیر بجلی چوری کی روک تھام کی اور ریکوری اہداف حاصل کیے انہوں نے کہا کہ 12جولائی2026ء کو نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری منعقد کی جائےگی۔
کوئٹہ سے مزید