• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دالبندین:مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)دالبندین میں نامعلوم مسلح افرادنے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک جبکہ دوسرے کو زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق دالبندین کے علاقے کلی خدائے رحیم جنوبی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے علاؤ الدین ولد محمد یونس کو ہلاک جبکہ ایک شخص کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے لاش اورزخمی کو فوری طور پر پرنس فہد ہسپتال دالبندین منتقل کردیا جہاں لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ۔
کوئٹہ سے مزید