• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کوئٹہ کی صدارت میں اجلاس

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کوئٹہحافظ محمد طارق کی صدارت میں بلوچستان ہائی کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں جوائنٹ روڈ سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لیے قائم خصوصی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں میٹروپولیٹن کارپوریشن، پاکستان ریلوے، ٹریفک پولیس، جی آئی ایس اور محکمہ ریونیو کے نمائندگان نے شرکت کی اجلاس میں جوائنٹ روڈ کی توسیع سے قبل اور موجودہ دکانوں کی تعداد کے تعین کے لیے مختلف محکموں کے ریکارڈ، نقشہ جات اور دستیاب معلومات کا جائزہ لیا گیااس موقع پر تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی کہ مستند اور جامع ریکارڈ ترجیحی بنیادوں پر مرتب کیا جائے تاکہ معزز بلوچستان ہائی کورٹ کی ہدایات کے مطابق رپورٹ بروقت پیش کی جا سکے۔
کوئٹہ سے مزید