کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیںحلقہ انتخاب میں کروڑوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں جن کے تکمیل دے عوام کو بنیادی سہولیات کی ان کی دہلیز پر فراہمی میں مدد ملے گییہ بات انہوں نے اتوار کو کوئٹہ میں اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کرنے والی قبائلی و سیاسی شخصیات اور حلقے کے عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کہیانہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلاتعصب رنگ و نسل عوام کی خدمت پریقین رکھتی ہےعوام کے مسائل کے لئے حل کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور تاریخ میں پہلی مرتبہ پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت نے صوبے کے تمام حلقوں کو یکساں فنڈز فراہم کیے ہیں۔