کوئٹہ(پ ر) بلوچستان بار کونسل کے سابق وائس چیئرمین رکن بلوچستان بار کونسل راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے آزاد کشمیر بار کونسل کے اراکین طارق چوہدری اور سردار آزاد خان و دیگر اراکین سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکےآزاد کشمیر کیموجودہ سیاسی صورتحال اور ایکشن کمیٹی کے جاری احتجاج پر گفتگو کیانہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پرامن احتجاج کو بزور طاقت پرتشدد بنایا گیاپرامن ریلی پر بلاجواز فائرنگ کی گئی انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر تمام گرفتار قائدین اورکارکنوں کو رہاکرے۔