کوئٹہ(پ ر)نیشنل پارٹی ضلع پنجگور کے دفتر میں پارٹی کے بانی رہنما شہید میر مولا بخش دشتی کی سولہویں برسی کی مناسبت سے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا کامریڈ مجیب بلوچ ، حاجی صالح محمد بلوچ ، واجہ محمد اکبر ملازئی اور اسرار حسنی نے خطاب کیا مقررین نے شہید رہنما کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید مولا بخش دشتی پوری نے اپنی پوری زندگی بلوچ قوم کے سیاسی شعور، جمہوری اقدار، قومی حقوق اور عوامی بالادستی کے لیے وقف کردی تھی وہ نوجوان نسل میں سیاسی شعور بیدار اور قومی تحریک کو منظم ، پرامن اور جمہوری بنیادوں پر استوار کرنے کی حامی تھے ایک مدبر اور اصول پسند سیاسی استاد کی حثیت سے نمایاں کردار ادا کیانیشنل پارٹی اپنے شہداء کے مشن کی تکمیل اور قومی سیاسی رہنماؤں کے نقش قدم پر چل کر بلوچ قومی مفادات کے تحفظ کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔