کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)آل بلوچستان والمیک ہندو پنچائیت لورالائی کے صدر راج کمار نے کہا ہے کہ والمیک مندر لورالائی ژوب روڈ کے تنازعہ کے حوالے سے جرگہ کے فیصلے پر عملدرآمد کراکر مندر کی دکانیں واگزار کراکر مندر کے حوالے کی جائیںجرگہ کے فیصلوں کو تسلیم نہ کرکے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے یہ بات انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے بتایا کہ جرگہ میں دونوں فریقین کی موجودگی میں فیصلہ ہوا کہ ژوب روڈ والمیک صدر کی حدود میں 3 دکانوں کو ختم کیا جائے گا اور فریق اول اس کی پاسداری کرے گا لیکن فیصلے کے بعد مذکورہ فریق لیت و لعل سے کام لے رہا ہے جس کی وجہ سے حالات خراب ہونے کا اندیشہ ہے انہوں نے صوبائی حکومت سے اپیل کی کہ مندر کی دکانیں واگزار کراکر مندر کے حوالے کی جائیں۔