• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی آبادی میں تیزی سے اضافہ، حکومت کے آبادی روکنے کے ناکافی اقدامات

اسلام آباد (تنویر ہاشمی) پاکستان کی آبادی میں تیزی سے اضافہ، حکومت کے آبادی روکنے کے ناکافی اقدامات، پنجاب میں محکمہ بہبود آبادی کو انتظامی اور ملازمین کے انضمام کے حوالے سے شدید چیلنجز کا سامنا ،ماہرین کے مطابق پاکستان کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے،پاکستان میں آبادی میں اضافے کی سالانہ شرح 2.55 فیصد ہے، اور اس وقت ملک کی کل آبادی 25 کروڑ 72 لاکھ کے لگ بھگ ہو چکی ہے، شرح پیدائش کے لحاظ سے پاکستان جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ شرح پیدائش والا ملکہے، وسائل تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے تناسب سے کم پڑ رہے ہیں، جس سے معاشی و سماجی مسائل جنم لے رہے ہیں اور حکومت آبادی کنٹرول کے حوالے سے ناکام نظر آتی ہے اقدامات ، آبادی کنٹرول کے صوبائی محکموں کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے اور ناکافی سہولیات ہیں ، ذرائع کے مطابق پنجاب میں محکمہ بہبود آبادی کو انتظامی اور ملازمین کے انضمام کے حوالے سے شدید چیلنجز کا سامنا ہے۔

اہم خبریں سے مزید