• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفارت کاری ہی پائیدار امن کا واحد راستہ ہے، ڈار کی عراقچی سے گفتگو

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینٹر اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اسحاق ڈار نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے مطابق تمام فریقوں پر کشیدگی کم کرنےخطے میں امن استحکام کو آگے بڑھانے اور مثبت کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہےدونوں وزرائے خارجہ نے موجودہ علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر خیالات کا تبادلہ کیا دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا کہ تنازعات کے حل اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد موثر راستہ ہیں لہذا تمام متعلقہ فریقوں کو اختلافات کے حل کے لیے بات چیت کو ترجیح دینا ہوگی نائب وزیراعظم نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی خطے میں امن استحکام اور سفارتی کوششوں کو اگے بڑھانے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر قریبی رابطے برقرار رکھنے اور باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

اہم خبریں سے مزید