• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حساس ادارے کا نام استعمال کرکے کروڑوں روپے لوٹنے والے 2 ملزم گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بہادر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حساس ادارے کا جعلی افسر بن کر شہریوں کو دھوکا دینے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، طلحہ یوسفزئی اور علی حقانی سرکاری افسران کو دباؤ میں لا کر رشوت طلب کرنے میں بھی ملوث ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان طلحہ یوسفزئی اور علی حقانی سیاہ رنگ کی گاڑی میں سوار تھے جو خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کررہے تھے، دونوں افراد کو مخبر کی اطلاع پر روک کر شناختی دستاویزات طلب کئے جس پر ملزمان کی جانب سے حساس ادارے کے جعلی شناختی کارڈ فراہم کئے گئے جو کہ جعلی ثابت ہوئے۔ ملزمان کو تھانے منتقل کرکے مقدمہ درج کیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اہم انکشافات کئے ہیں۔ ملزمان مبینہ طور پر حساس ادارے کا نام استعمال کرکے شہریوں سے کروڑوں روپے ہڑپ کرتے رہے، جبکہ سرکاری افسران کو دباؤ میں لا کر رشوت طلب کرنے میں بھی ملوث رہے۔ ملزمان نے بلیک میلنگ کے ذریعے بہادر آباد میں ایک بنگلہ بھی حاصل کیا، جبکہ ان کے قبضے سے حساس ادارے کے جعلی شناختی کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید