ریاض( شاہد نعیم) پاکستان کے وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ریاض میں مملکتِ سعودی عرب کے وزیرِ خزانہ، عزت مآب محمد بن عبداللہ الجدعان (H.E. Mohammed Bin Abdullah Al-Jadaan) سے اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان کے وفاقی وزیر برائے توانائی (پاور ڈویژن) سردار اویس احمد خان لغاری بھی موجود تھے۔ یہ ملاقات پاکستان۔سعودی دوطرفہ فنانس گروپ کے اجلاس کے موقع پر منعقد ہوئی۔ ملاقات کے دوران سینیٹر محمد اورنگزیب نے پاکستان کی جانب سے مملکتِ سعودی عرب کی مسلسل حمایت، تعاون اور دونوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں وزرائے خزانہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مالیاتی، سرمایہ کاری، توانائی اور بجلی کے شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے بھی توانائی کے شعبے میں مشترکہ تعاون، سرمایہ کاری اور مستقبل کے امکانات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔