• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلور ملز مالکان کا ایکس مل پرائس میں 8 روپے فی کلو کمی کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر )فلور ملز مالکان نے ایکس مل پرائس میں 8روپے فی کلو کمی کا اعلان کر دیاچیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کی ہدایت پر کراچی میں آٹے کی قیمت پر کمشنر کراچی سید حسن نقوی اور فلور ملز مالکا ن کے درمیان اتوار کو کمشنر کراچی کے دفتر میں کامیاب مذاکرات ہوئے جس میں فلور ملز مالکان نے ایکس مل پرائس میں 8 روپے فی کلو کمی کا اعلان کیا جس سے آٹے کی ایکس مل پرائس 133 روپے سے کم ہوکر 125 روپے ہوجائے گی اس فیصلہ کے بعد آٹے کی ہول سیل اور ریٹیل پرائس بھی کم ہوجائے گی۔اس موقع پر چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسو سی ایشن عبدالجنید، وائس چیئرمین پاکستان فلو ملر ملز ایسو سی ایشن سابق چیئرمین فلور ملز ایسو سی ایشن اور دیگر ارکان ایسو سی ایشنز اور فلور ملز مالکان ، پر سیکریٹری فوڈغلام عباس چیرمین چیف منسٹر انسپیکشن انکوائریز اوردیگر نے شرکت کی فیصلہ کیا گیا کہ آٹے کی قیمت میں کمی کے اس فیصلہ پر فوری اطلاق ہوگا اس موقع پر ایسو سی ایشن نے اعلان کیا کہ فلور ملز مالکان شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے کم قیمت پر آٹے کے فیئر پرائس اسٹالز بھی لگائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید