• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیڈ ٹی بی ایل، پابندی کے باوجود کروڑوں کی مشینری و گاڑیاں خریدنے کا انکشاف

اسلام آباد (ساجد چوہدری) آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ (زیڈ ٹی بی ایل ) نے وفاقی حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کے دوران پابندی کے باوجود مبینہ طور پر 42 کروڑ 63 لاکھ 20 ہزار روپے (426.320 ملین روپے) مالیت کی پلانٹ و مشینری، آئی ٹی آلات، فرنیچر، فکسچر اور گاڑیوں کی خریداری کی، جسے آڈٹ نے قواعد کے خلاف اور بے ضابطگی قرار دیا ہے،آڈٹ حکام نے سفارش کی کہ قواعد کی خلاف ورزی کے ذمہ دار افسران کا تعین کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے، آڈٹ رپورٹ کے مطابق وزارتِ خزانہ کے 7 جولائی 2022 کے آفس میمورنڈم کے تحت دفتری فرنیچر، گاڑیوں، مشینری اور مختلف آلات کی خریداری پر پابندی عائد تھی، جبکہ ایسی خریداری کے لیے حکومت کی قائم کردہ آسٹریٹی کمیٹی کی منظوری لازمی تھی، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2023 کے دوران زیڈ ٹی بی ایل نے مذکورہ پابندی کے باوجود 426.320 ملین روپے کے اثاثے خریدے، تاہم ان خریداریوں کے لیے آسٹریٹی کمیٹی سے منظوری حاصل نہیں کی گئی، زیڈ ٹی بی ایل کی انتظامیہ نے اپنے جواب میں مؤقف اختیار کیا کہ 20 ستمبر 2022 کے بینک سرکلر کے مطابق آئی ٹی آلات کو کفایت شعاری اقدامات سے مستثنیٰ قرار دیا گیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید