• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں جنسی جرائم کی شرح تشویشناک حد تک برقرار

لاہور (این این آئی) صوبائی دارالحکومت لاہور میں رواں سال جنسی جرائم کے واقعات تشویشناک سطح پر برقرار رہے ، پولیس ریکارڈ کے مطابق شہر کے تھانوں میں بدفعلی، زنا بالجبر اور اجتماعی زیادتی کے مجموعی طور پر 739 مقدمات درج کیے گئے ۔اعداد و شمار کے مطابق رواں سال بدفعلی کے 386، زنا بالجبر کے 329 جبکہ اجتماعی زیادتی کے 24 مقدمات رپورٹ ہوئے۔ بدفعلی کے واقعات میں کینٹ ڈویژن 96مقدمات کے ساتھ سرفہرست رہا جبکہ صدر ڈویژن میں 81، سٹی اور ماڈل ٹائون ڈویژن میں 62، 62، اقبال ٹائون میں 61 اور سول لائنز ڈویژن میں 24مقدمات درج کیے گئے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق زنا بالجبر کے مقدمات میں صدر ڈویژن 82 کیسز کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا، جبکہ ماڈل ٹائون میں 66، کینٹ میں 64، اقبال ٹائون میں 54، سٹی ڈویژن میں 34 اور سول لائنز ڈویژن میں 29 مقدمات رپورٹ ہوئے۔

اہم خبریں سے مزید