اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر تعزیت کے اظہار کیلئے آج قطر کا دورہ کرینگے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے کے دوران قطری قیادت سے ملاقاتیں کرینگے اور مرحوم سابق امیر کے انتقال پر حکومت اور عوامِ پاکستان کی جانب سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا پیغام پہنچائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اپنے دورہ قطر کے دوران امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات بھی کرینگے، جس میں دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور خطے کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔ دورے کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور دیگر اہم شخصیات بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گی۔