کراچی (نیوز ڈیسک)امریکی سینیٹر لنزسے گراہم مختصر علالت کے بعد 71برس کی عمر میں انتقال کرگئے ،امریکی اسٹبلشمنٹ میں اسرائیل کے سب سے بڑے حامی تھے، ٹرمپ نے انہیں ’’سچا امریکی محب وطن‘‘ قرار دے دیا۔امریکی ریپبلکن سینیٹر لنزسے گراہم مختصر علالت کے بعد 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ امریکی خارجہ پالیسی، اسرائیل کی حمایت اور ایران و یوکرین سے متعلق اپنے سخت مؤقف کے لیے جانے جاتے تھے۔امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا سے تعلق رکھنے والے ریپبلکن سینیٹر لنزسے گراہم کے دفتر نے ہفتے کے روز بتایا کہ وہ ایک مختصر اور اچانک بیماری کے باعث چل بسے۔گراہم امریکی سیاست کی ایک بااثر شخصیت تھے اور حالیہ برسوں میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اہم اتحادیوں میں شمار ہوتے تھے۔ وہ خارجہ پالیسی کے امور پر سرگرم کردار ادا کرتے رہے اور ایران کے خلاف سخت مؤقف کے ساتھ ساتھ یوکرین کی روس کے خلاف جنگ میں حمایت کے بھی حامی تھے۔صدر ٹرمپ نے ان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ لنزسے گراہم ان عظیم ترین افراد اور سینیٹروں میں سے ایک تھے جنہیں وہ جانتے تھے۔