• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیسکو کے اعلیٰ افسران کی مفت بجلی کی سہولت ختم، 30 سال بعد بل ادا کرنا پڑا

لاہور( جنگ نیوز) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں گریڈ 18سے 20تک کےافسران کی مفت بجلی یونٹس کی سہولت ختم کر دی گئی،ذرائع لیسکو کے مطابق 30 سال بعد پہلی بار ان افسران کوبجلی کے بل ادا کرنا پڑے، اس سے پہلے گریڈ 18 کے افسران کو 6ہزار، گریڈ 19 کو 8 ہزار اور گریڈ 20کو 10ہزار یونٹس سالانہ فری تھے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ لیسکو کے علاوہ دیگر ڈسکوز کے افسران نے عدالتوں سے حکم امتناع لے کر سہولت بحال کرا لی۔دوسری جانب لیسکو افسران کا کہنا ہے کہ دیگر کمپنیوں کی فری بجلی سہولت کی بحالی غیر قانونی ہے، تمام ڈسکوز میں یہ سہولت ختم کی جانی چاہیے، وزارت توانائی یکساں پالیسی کا اعلان کرے۔
اہم خبریں سے مزید