مظفرآباد(این این آئی)آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے بائیکاٹ کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف تاحال کوئی فیصلہ نہیں کرسکی، اختلافات برقرار ہیںپی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اور آزاد کشمیر گورننگ باڈی کے عام انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق اختلافات برقرار ہیں،9 جولائی کو 7 دن پورے ہونے پر پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی نے تاحال اجلاس نہیں بلایا ۔قبل ازیں آزاد کشمیر گورننگ باڈی کے الیکشن میں حصہ لینے کے فیصلے کے باوجود سیاسی کمیٹی نے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا جبکہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی گورننگ باڈی نے 9 جولائی کے اجلاس میں کثرت رائے سے انتخابات میں حصہ لینے کی سفارش کی تھی۔