• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کے تاجر میری ٹائم منصوبوں کی بولیوں میں حصہ لیں، وفاقی وزیر جنید انوار

لاہور(آصف محمود بٹ ) وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افیئرز محمد جنید انوار نے لاہور کی کاروباری برادری کو بندرگاہوں، شپنگ، فشریز، لاجسٹکس اور میری ٹائم انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے اور آنے والے اربوں ڈالر مالیت کے منصوبوں کی بولیوں میں بھرپور حصہ لینے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سمندری معیشت میں نجی شعبے کے لیے غیرمعمولی مواقع موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھا کر نہ صرف ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے بلکہ ہزاروں نئی ملازمتیں بھی پیدا کی جا سکتی ہیں۔ صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمٰن سہگل نے کہا کہ ملک سرمایہ کاری اربوں ڈالر کا اضافی زرمبادلہ حاصل کر سکتا ہے ، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت میری ٹائم افیئرز کے تحت متعدد نئے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں جن میں شپ بلڈنگ، آئل اسٹوریج، کنٹینر ٹرمینلز، کارگو سہولیات اور ایل این جی انفراسٹرکچر شامل ہیں۔ انہوں نے کاروباری برادری پر زور دیا کہ وہ ان منصوبوں میں سرمایہ کاری اور بڈنگ کے عمل میں بھرپور شرکت کرے کیونکہ حکومت نجی شعبے کو مرکزی کردار دینا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فشریز سیکٹر پاکستان کے لیے سونے کی کان ثابت ہو سکتا ہے لیکن بدقسمتی سے ملک اب بھی اپنی سمندری پیداوار کا بڑا حصہ خام شکل میں برآمد کر رہا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ خلیجی ممالک پاکستان سے ٹونا فش اور دیگر سمندری مصنوعات درآمد کرکے انہیں پراسیس کرتے، پیکنگ کرتے اور اپنے برانڈز کے تحت عالمی منڈیوں میں فروخت کرتے ہیں جس کا اصل مالی فائدہ انہیں حاصل ہوتا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان صرف ٹونا فش کی مقامی سطح پر پراسیسنگ، ویلیو ایڈیشن اور برانڈنگ پر توجہ دے تو یہ شعبہ تنہا اربوں ڈالر کی اضافی برآمدات پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید