کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ ناردرن بائی پاس بائیکو پمپ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا، تفصیلات کے مطابق موچکو تھانہ کی حدود بلدیہ نادرن بائی پاس پائیکو پمپ کے قریب تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 3 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گئے ،ایس ایچ او تھانہ موچکو سہیل فاروق نے بتایا ہےکہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے موٹر سائیکل سوار کٹو گوٹھ سے آرہے تھے ،تیز رفتار گاڑی نے انہیں نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہوگئے۔