• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان: جی بی اے 15 کی نشست پر محمد دلپذیر کی کامیابی، عبدالعلیم خان کی مبارکباد

اسلام آباد(اے پی پی)گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ جی بی اے-15میں دوبارہ پولنگ کے بعد غیر حتمی نتائج کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد دلپذیر کامیاب قرار پائے ہیں۔ استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے محمد دلپذیر کو جی بی اے-15 سے شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حلقے کے انتخابی نتائج آئی پی پی پر عوام کے اعتماد کا واضح اظہار ہیں۔۔ جی بی اے 15دیامر 1میں آزاد امیدوار محمد دلپذیر 6033ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، جے یو آئی (ف)کے مفتی ولی الرحمان 4639 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، اسی طرح، پاکستان پیپلز پارٹی کے بشیر احمد نے مجموعی طور پر 4109 ووٹ حاصل کیے، ان کو تھک لوشی فیملی پولنگ اسٹیشن سے ایک بھی ووٹ نہ مل سکا۔ مسلم لیگ (ن)کے انجینئر عبد الواجد 3271ووٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔
اہم خبریں سے مزید