کراچی (افضل ندیم ڈوگر) غیرملکی ایئر کی پرواز ای کے 614گذشتہ رات معمول کے مطابق دبئی سے آسلام اباد کیلئے روانہ ہوئی۔ روانگی کے 35منٹ بعد گلف آف عمان پر طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی۔ اے ٹی سی کی ہدایت پر پائلٹ نے طیارے کو مسقط سے واپس موڑ لیا۔ بوئنگ 777 طیارے نے روانگی کے ڈیڑھ گھنٹے بعد دبئی ایئر پورٹ پر باحفاظت لینڈنگ کی۔ طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا جبکہ مسافروں کو دوسرے طیارے میں اسلام آباد روانہ کیا گیا۔ مسافر ساڑھے 5 گھنٹے تاخیر سے اسلام آباد پہنچے اور دبئی واپسی کی پرواز پی کے 615کی روانگی میں بھی 6 گھنٹے تاخیر ہوئی۔