اسلام آباد (عاطف شیرازی) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے نظام کو مزید شفاف، مؤثر اور مستحکم بنانے کیلئے اصلاحات پر غور شروع کر دیا ۔ وزیراعظم کی تشکیل کردہ پیٹرولیم پرائسنگ کمیٹی کے چوتھے اجلاس میں تجویز دی گئی کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اپنی ویب سائٹ پر روزانہ کی بنیاد پر پلیٹس (Platts) کی قیمتیں جاری کرے تاکہ عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کیلئے استعمال ہونے والے بین الاقوامی بینچ مارک تک براہِ راست رسائی حاصل ہو۔وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی زیر صدارت اجلاس میں عالمی بہترین طریقہ کار اور موجودہ مارکیٹ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔