اسلام آباد (اے پی پی/نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی سلامتی کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام اور افہام وتفہیم کیلئے مخالصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان گزشتہ رات برادر ملک مملکت سعودی عرب پر کیے گئے صریح حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے قابل مذمت اقدامات مملکت سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی ہیں اور ان سے خطے کے امن و استحکام کو مزید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔