• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا نیتن یاہو سے شام و لبنان سے افواج نکالنے کا مطالبہ

کراچی (رفیق مانگٹ) امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر شام اور لبنان سے افواج کی واپسی کے لیے دباؤ بڑھا دیا ہے، حالیہ ٹیلیفونک رابطے میں ٹرمپ نے واضح کیا کہ شام میں اسرائیلی فوج کی موجودگی کشیدگی کو بڑھا سکتی ہے اور اسے کم کیا جانا چاہیے۔انتخابات سے قبل نیتن یاہو بڑے فیصلوں سے گریزاں،نیتن یاہو کو درپیش داخلی سیاسی چیلنجز اور قریب آتے انتخابات کے باعث وہ کسی بڑے انخلا کے فیصلے سے گریزاں دکھائی دیتے ہیں۔لبنان معاہدہ تعطل کا شکار ہے۔ اسرائیل کا مؤقف ہے کہ جنوبی شام اور جنوبی لبنان میں فوجی موجودگی ملکی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔

اہم خبریں سے مزید