• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان، فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن شعبان جاری، مزید 6 خارجی ہلاک

کراچی (نیوز ڈیسک)بلوچستان، فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن شعبان جاری، مزید 6خارجی ہلاک ،مجموعی تعداد 123ہوگئی،سیکورٹی فورسز کی جانب سے فضائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعےخوارج کو کامیابی سے نشانہ بنایاجارہاہے، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں دہشتگردوں کی گاڑی کوبھی موثر طریقہ سے ہٹ کیاگیا،خارجیوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا،پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ آپریشن شعبان جاری ہے، سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں کے دوران مزید 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کیخلاف علاقے میں مؤثر کارروائیاں کیں، فضائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعےخوارج کو نشانہ بنایاجارہاہے۔

اہم خبریں سے مزید