اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )آئی ایم ایف نےرواں مالی سال 2026۔27 میں پاکستان میں مہنگائی حکومتی مقررہ ہدف اورگزشتہ مالی سال کے مقابلےمیں زیادہ( مہنگائی 8 اعشاریہ 4فیصد) رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے تاہم آئی ایم ایف نےآئندہ چارمالی سال کے دوران مہنگائی رواں مالی سال سےکم رہنےکی پیش گوئی کی ہے، یہ پیش گوئی آئی ایم ایف نے پاکستان کے بارے میں اپنی کنٹری رپورٹ میں کی ہے۔آئی ایم ایف نےمزیدمسلسل پانچ سال پاکستان میں اوسط مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں رہنے کا تخمینہ بھی لگایا ہے ،گزشتہ دو مالی سال کےدوران پاکستان میں اوسط مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں رہی اور آئی ایم ایف نے مزید مسلسل 5 سال پاکستان میں مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں رہنے کا تخمینہ لگایا ہے۔