اسلام آباد( فاروق اقدس ) وزارت خارجہ میں تقرریاں وتبادلے،ڈاکٹر فیصل شنگھائی تعاون تنظیم کے نیشنل کوآرڈینیٹر، عامر خان نیپال میں سفیر مقرر، نعمان بشیر چیف آف پروٹوکول مقرر ،سید احمد معروف کو ان کی ذمہ داریوں سے ہٹا دیا گیا۔ وزارت خارجہ کے سینیئر ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر فیصل خان کو شنگھائی تعاون تنظیم کا نیشنل کوارڈینیٹر مقرر کر دیا گیا ہے وہ وزارت خارجہ میں ہی اپنی نئی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔