• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران تنازع کے باعث توانائی کا بڑا بحران؛ خام تیل 87 ڈالر کا ہوگیا

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ)امریکہ ایران تنازع کے باعث توانائی کا بڑا بحران؛ خام تیل 87 ڈالر کا ہو گیا، ڈبلیو ٹی آئی 80 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا؛ دن میں دونوں کی قیمتوں میں 3 سے 4 فیصد اضافہ ریکارڈ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز عالمی مالیاتی منڈیوں میں شدید ہلچل دیکھنے میں آئی، کیونکہ امریکہ اور ایران کے درمیان دوبارہ شروع ہونے والی فوجی جھڑپوں نے مشرقِ وسطیٰ سے تیل کی ترسیل میں رکاوٹ کے خدشات کو بڑھا دیا۔ اس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا، جبکہ دنیا کی بڑی اسٹاک مارکیٹوں میں مختلف نوعیت کے ردِعمل سامنے آئے۔ برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 86 سے 87 امریکی ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی بینچ مارک ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 80 امریکی ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔ دن کے دوران دونوں کی قیمتوں میں تقریباً 3 سے 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس اضافے کے باعث برینٹ کی قیمت تقریباً ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

اہم خبریں سے مزید